آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار کامیابی، ٹیم میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ

آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار کامیابی، ٹیم میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے دبئی ٹیسٹ کے سکواڈ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اعلان گذشتہ روز پی سی بی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ کی سفارش پر کیا گیا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 30 اکتوبر کو ابوظہبی سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے جو اس سے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کامیابی 221 رنز کے مارجن سے حاصل کی تھی۔ ٹیم کے کپتان مصباح الحق جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، اسد شفیق، اظہر علی، احسان عادل، حارث سہیل، عمران خان، محمد حفیظ، محمد طلحہ، راحت علی، سرفراز احمد، شان مسعود، توفیق عمر، یاسر شاہ، یونس خان اور ذوالفقار بابر شامل ہیں۔