لان ٹینس میں بھی پریمیئر لیگ کی طرز پر ٹورنامنٹ کا آغاز ہونے جا رہا ہے فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں سٹار ٹینس پلیئرز جمع ہیں اور انہوں نے منیلا سٹاک ایکسچینج کا دورہ بھی کیااس موقع پر اینڈی مرے اپنی منگنی پر بے حد خوش نظر آئے
انٹرنیشنل پریمیئر ٹینس لیگ کا آغاز ٹینس کے کھیل کو نیا رنگ دینے جا رہا ہے ،لیگ میں دنیا بھر سے سٹار کھلاڑی شرکت کرینگے ٹورنامنٹ میں مختلف ٹیمیں حصہ لینگی جن کے کھلاڑی سنگلز ،ڈبلز ،مکسڈ ڈبلز اور پاسٹ چیمپیئنز ڈبلز مقابلوں میں شرکت کرینگے ٹورنامنٹ کے پہلے دن اینڈی مرے ،ماریا شیراپووا اور سیرینا ولیمز ایکشن میں نظر آئینگے اینڈی مرے منیلا مینورک اور یو اے ای رائلز کے درمیان میچ میں یو اے ای کی نمائندگی کرینگے ،ٹورنامنٹ آج سے شروع ہو رہا ہے ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل تمام کھلاڑیوں کو منیلا سٹاک ایکسچینج کا دورہ کرایا گیا جہاں گفتگو کرتے ہوئے سٹار انگلش پلیئر اینڈی مرے کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بچپن کی دوست کم سے منگنی پر بے حد خوش ہیں