گوجرانوالہ: نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ ‘عارف‘ اکرم‘ دانش ‘ خرم کامیاب
گوجرانوالہ (نمائندہ خصو صی) 62 ویں نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا۔ کو الیفا ئنگ رائونڈ میں 57 کے جی کے مقا بلے میں ہا ئیر ایجو کیشن کے عارف نے محمد عثمان کو ہرایا‘ 61 کے جی میں اسلام آباد کے محمد اکرام فاتح رہے‘ ایچ ای سی کے دانش رشید نے کامیا بی حا صل کی جبکہ 65 کے جی میں واپڈا کے خرم شہزادنے شہباز کو ہرایا‘ 70 کے جی میں اسلام آباد کے حسیب خان کا میا ب قرار پا ئے‘74 کے جی میں ہا ئیر ایجو کیشن کے محسن علی اور پنجاب کے غلام غو ث کامیاب رہے‘ 86 کے جی میں عمیر بٹ نے فتح حا صل کی ‘ فرسٹ رائو نڈ کیلئے کو الیفا ئی کر نیوالے 57 کے جی میں واپڈا کے محمد بلال پنجاب پو لیس کے محمد اور پنجاب پو لیس ہی کے یا سین اور آرمی کے اظہر حسین فا تح رہے 61 کے جی میں پو لیس کے محمد وقا ص واپڈا کے عبدالو ہا ب، آرمی کے نا در اور ہا ئیر ایجو کیشن کے دانش نے فتح اپنے نام کی 65 کے جی میں آرمی کے مدثرکا میا ب قرار پا ئے‘ مقا بلے دیکھنے کیلئے شا ئقین کی بڑی تعداد نے سٹیڈیم کا رخ کیا ۔ تقریب کے مہمان خصو صی وفا قی وزیر خرم دستگیر تھے‘ دوسرے روز ریسلنگ کے 25 مقابلے ہونگے جبکہ تیسرے اور آخری روز دنگل کے مقابلے ہوں گے۔