رافیل نڈال ان فٹ‘فرنچ اوپن سے دستبردار ہو گئے
پیرس(سپورٹس ڈیسک )کلے کورٹ کے بادشاہ اور نو مرتبہ کے فرنچ اوپن چیمپیئن رافیل نڈال کلائی کی انجری کے سبب فرنچ اوپن سے باہر ہو گئے ہیں۔کلائی پر نیلے رنگ کی پٹی لگائے ہوئے نڈال نے اپنی زندگی کی سب سے مشکل پریس کانفرنس میں تیسرے راؤنڈ کے میچ سے ایک دن قبل ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔کیریئر میں 14 گرینڈ سلیم جیتنے کا اعزاز رکھنے والے نڈال نے کہا کہ اس انجری کے سبب وہ کسی اور ٹورنانٹ میں بھی شرکت کی کوشش نہیں کریں گے لیکن یہ ان کے لیے سال کا سب سے اہم ایونٹ تھا۔کلائی میں درد کے سبب نڈال نے انجیکشن لگا کر دوسرے راؤنڈ کے میچ میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے سٹریٹ سیٹ میں فتح اپنے نام کی تھی تاہم انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ہر زگرتے وقت کے ساتھ درد بڑھتا گیا اور وہ اپنی کلائی کو زیادہ نہیں ہلا پا رہے۔انہوں نے کہا کہ اب وہ پریکٹس کر سکیں گے اور نہ ہی ٹورنامنٹ میں مزید کھیل سکتے ہیں۔