سالانہ ڈیف سنوکر چیمپئن شپ آج سے شروع ہوگی
لاہور (سپورٹس رپورٹر + نمائندہ سپورٹس) پہلی سالانہ ڈیف سنوکر چیمپئن شپ آج سے لاہور ٹیمپل روڈ مزنگ میں شروع ہوگی۔ چیمپیئن شپ میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے ڈیف سنوکر کھلاڑی شرکت کریں گے۔ اس چیمپئن شپ کا انعقاد لاہور ڈیف سنوکر ایسوسی ایشن کر رہی ہے جس کا مقصد ڈیف کھلاڑیوں میں بھی کھیلوں کو فروغ دینا ہے۔