پاکستان زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل ہو گا

پاکستان زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل ہو گا

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ کل قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ گذشتہ روز دونوں ٹیموں کے اکثرکھلاڑیوں نے آرام کو ترجیح دی جبکہ دونوں ٹیموں کے چند کھلاڑیوں نے کوچنگ سٹاف کے ساتھ ملکر قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ تقریباً 2 گھنٹے تک کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ کے شعبہ پر توجہ دی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں مہمان زمبابوے ٹیم کو 41 رنز سے زیر کیا تھا۔