پاکستان اور زمبابوےکے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور زمبابوےکے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا

زمبابوے کیخلاف پہلے ون ڈے میں  فاسٹ بالر محمد سمیع کارکردگی مایوس کن رہی ، کم بیک کرنے والے پیسر نے سات اوورز  میں تریسٹھ رنز دیئے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے،زمبابوے کے بلے بازوں  نے محمد سمیع کی خوب دھلائی کی اورایک ہی اوور میں تین چھکے بھی لگائے،،محمد سمیع کی خراب پرفارمنس کے بعد  سلیکشن کمیٹی بھی سر جوڑ کر بیٹھ گئی،سمیع کی جگہ جنید خان کو ٹیم  میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ،دوسری جانب لیگ اسپنر یاسر شاہ کی جگہ نوجوان آل راؤنڈر عماد وسیم ون ڈے ڈیبیو کرسکتے ہیں۔