ویمن نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ کل ہو گی

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) 18 وین ویمن نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ کل سے بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں شروع ہوگی جس کے لئے پنجاب ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پانچ روزہ چیمپئن شپ کے لئے پنجاب کی 12 رکنی ٹیم میں عنیزہ علیم (کپتان)، ارحم سلیم (نائب کپتان)، شاکا سلیم، ماہینہ غالب، لائبہ ندیم، مہک نسیم، فیضہ زیدی، ارفع اختر، زارا نور، یصریٰ طارق، حنا ابرار اور ردا طوسی شامل ہیں۔ کوچ ارسلان علی طارق جبکہ سفیر رحمت منیجر کے فرائض انجام دینگے۔