فیفا کے نائب صدور سمیت 8 اعلیٰ افسر کرپشن کے الزامات پر گرفتار

 فیفا کے نائب صدور سمیت 8 اعلیٰ افسر کرپشن کے الزامات پر گرفتار

زیورخ(سپورٹس ڈ یسک)زیورخ میں فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے 8 اعلیٰ افسروں کو کرپشن کے الزامات پر گرفتار کر لیا گیا ۔ سوئس حکام نے تفتیش کیلئے گرفتار اہلکاروں کو امریکہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے 8 اعلی افسروں کو مقامی ہوٹل سے گرفتار کیا گیا جہاں وہ تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچے تھے۔ حراست میں لیے گئے عہدیداران پر گزشتہ 20 سال کے دوران فٹبال ورلڈ کپ سمیت میگا ایونٹس میں رشوت اور جانبداری کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ گرفتار افراد میں فیفا کے نائب صدورجیفری ویب اورفگیوریڈو ایوگینیو بھی شامل ہیں۔ سوئس حکام کا یہ ایکشن فیفا کے صدارتی الیکشن سے دو دن پہلے عمل میں آیا۔ کل2015 کیلیے فیفا  صدارتی انتخابات شیڈول ہیں جن کو فیفا کی جانب سے مؤخر کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ فیفا ترجمان نے گرفتاریوں کی تصدیق کر دی ہے تاہم انکا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد میں 2011 الیکشن کے منتخب فیفا صدرسیپ بلاٹر شامل نہیں۔ سوئس آفیشلز کے مطابق ان افراد کو تفتیش کے لیے امریکہ کے حوالے کیا جائے گا ۔فیفا الیکشن شیڈول کے مطابق کل ہونگے ان پر گرفتاریوں کا اثر نہیں پڑے گا۔تاہم فیفا کے اہم عہدیدار اس الیکشن کو ملتوی کرنا چاہتے ہیں۔