سلواوور ریٹ‘زمبابوے کپتان ایلٹن چیگمبوراپر 2میچوں کی پابندی

سلواوور ریٹ‘زمبابوے کپتان  ایلٹن چیگمبوراپر 2میچوں کی پابندی

لاہور(سپورٹس رپورٹر +نمائندہ سپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سلو اوور ریٹ پر زمبابوے کے کپتان ایلٹن چگمبورا پر دو میچز کی پابندی عائد کردی ۔ اب وہ پاکستان کے خلاف سیریز کے بقیہ دو میچز نہیں کھیل سکیں گے۔آئی سی سی نے زمبابوین ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں پر میچ فیس کا چالیس فیصد جرمانہ بھی عائد کیا۔چگمبورا نے آئی سی سی کی سزا کو تسلیم کرلیا ہے۔