بھارت نے پاکستانی جوجسٹو ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کر دیا

بھارت نے پاکستانی جوجسٹو ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کر دیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) بھارتی ہائی کمشن اسلام آباد کی پاکستان دشمنی کھل کر سامنے آ گئی۔ پاکستان کی قومی جوجسٹو ٹیم جو 32 افراد پر مشتمل تھی، اورجن کو بھارت میں ساؤتھ ایشین جوجسٹو چیمپئن شپ جوکہ 28 مئی تا 31 مئی منعقد ہو رہی ہے، میں شرکت کرنی تھی، کے ویزے جانبداری اور متعصبانہ روئیے کی بدولت ایونٹ میں شرکت سے محروم کر دیا۔ قومی ٹیم کے پاسپورٹ اور دیگر کاغذات وزارت خارجہ پاکستان کے ذریعے ہائی کمشن کو جمع کروائے گئے تھے مگر ایک  ہفتہ گزرنے کے بعد ہائی کمشن نے پاسپورٹ واپس کئے مگر بغیر ویزہ لگائے۔ قومی دستے میں شامل 9 خواتین کھلاڑیوں کو ویزہ جاری کر دیا گیا جبکہ مرد کھلاڑیوں اور آفیشل کو ویزے جاری نہیں کئے۔بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے کلیئرنس بھی آ گئی تھی۔ یاد رہے جوجسٹو میں پاکستان ایشیا کا چیمپئن ہے اور ساؤتھ ایشیا میں یقینی طور پر تمام گولڈ میڈل پاکستان کے پاس آئے تھے لہٰذا سازش کے تحت ان کو مقابلوں سے باہر کر دیا گیا ہے۔ فیڈریشن نے وزارت خارجہ سے درخواست کی ہے کہ اس معاملے میں ہائی کمشنر کو بلا کر بازپُرس کی جائے۔