آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر 17 سالہ ایتھلیٹ محمد افضل کو مبارکباد

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر 17 سالہ ایتھلیٹ محمد افضل کو مبارکباد

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف راحیل شریف نے 17 سالہ ایتھلیٹ محمد افضل کو ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ہے۔ آرمی چیف نے محمد افضل کے عزم اور مقصد سے لگن کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ محمد افضل نے پورے ملک کے نوجوانوں کیلئے مثال قائم کی ہے۔ محمد افضل آرمی کے تحت ہونیوالی ینگ بوائز سکیم میں زیرتربیت تھے۔