پاکستان ٹینس فیڈریشن نے قومی ایونٹس کے شیڈول کا اعلان کر دیا

 پاکستان ٹینس فیڈریشن نے قومی ایونٹس کے شیڈول کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن نے قومی ایونٹس کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ انڈس فارما اوپن نیشنل سینئر اینڈ جونئیر ٹینس چیمپئن شپ کل بدھ سے کراچی میں شروع ہوگی جو 4 جون کو اختتام پذیر ہوگی۔ فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 7 سے 12 جون تک اسلام آباد میں ہوگا۔ موٹروے پی ٹی ایف نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 13 سے 18 جون تک پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں ہوگا ۔ ڈی ایچ اے نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 18 سے27 جون تک کراچی میں ہوگی۔ عسکری بنک نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 3 سے 7 جولائی تک پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگی۔