سانگلاہل میں ڈسٹرکٹ تیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد

 سانگلاہل میں ڈسٹرکٹ تیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد

سانگلاہل (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ تیکوانڈو ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب کے زیراہتمام تیکوانڈو چیمپئن شپ مقامی سٹیڈیم میں ہوئی جس میں سانگلاہل 6 گولڈ میڈل، 5 سلور میڈل اور 4 براﺅن میڈل کے ساتھ پہلے اور ننکانہ 5 گولڈ میڈل، 4 سلور میڈل اور 2 براﺅن میڈل کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ سانگلاہل کے بلیک بیلٹ اصغر علی اور ننکانہ کے بلیک بیلٹ بابر علی بیسٹ فائٹر قرار پائے۔ چیمپئن شپ کا اہتمام ضلعی صدر ہارون جان خان اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی اختر نے کیا۔ تقریب تقسیم انعامات میں ضلعی سرپرست اعلیٰ حاجی ارشد علی مہمان خصوصی تھے۔