آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ میں مبینہ ملوث پاکستانی امپائراسد روف کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پریس کانفرنس کی اجازت دے دی.

آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ میں مبینہ ملوث پاکستانی امپائراسد روف کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پریس کانفرنس کی اجازت دے دی.

بھارتی میڈیا نے آئی پی ایل میچز کے دوران میچ فکسنگ کےثبوت ملنے پرسری سانتھ، وندو ، میاپن اوربکیزکی گرفتاری کے بعد بدحواسی اور بوکھلاہٹ میں پاکستانی امپائراسد روف پربھی سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کئے تھے جس کا نوٹس لیتے ہوئے آئی سی سی نے نہ صرف اسد رؤف کوچیمپئینز ٹرافی کے پینل سے فارغ کردیا بلکہ ان پرمیڈیا سے بات چیت پربھی پابندی عائد کردی گئی تھی۔ اسد رؤف کی درخواست کومدنظر رکھتے ہوئے انہیں پریس کانفرنس کرنے کی اجازت مل گئی ہے اور وہ کل لاہورمیں حقائق سے پردہ اٹھائیں گے