آ ل پاکستان ویمن ٹی 20 ٹورنامنٹ کنیئرڈ کلب نے جیت لیا

آ ل پاکستان ویمن ٹی 20 ٹورنامنٹ کنیئرڈ کلب نے جیت لیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) آل پاکستان ویمن ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کنیئرڈ کلب نے راوی کلب کو 43 رنز سے ہرا دیا۔ کنیئرڈ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز بنائے۔ جویریہ نے 21 اور بسمہ معروف نے 18 رنز بنائے۔ راوی کلب کی جانب سے کنول اور سبین نے دو دو کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ 96 رنز کے ہدف کے تعاقب میں راوی کلب 52 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئی۔ عائشہ ناز نے 12 اور فرح نے 11 نمایاں رنز بنائے۔ کنیئرڈ کلب کی جانب سے ثنا میر نے چار اور کائنات نے دو کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔