چودھری عاصم چیئرمین ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن منتخب
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس میں چوہدری عاصم کو ایسوسی ایشن کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالسلام نے بتایا کہ اجلاس میں تمام ممبران نے چوہدری ایم عاصم کے نام کی متفقہ منظوری دی۔