عہدیداروں کی غفلت سے شیخوپورہ میں کرکٹ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی : عامر شریف
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی )نیشنل جمخانہ کے صدر عامر شریف نے کہا کہ شیخوپورہ میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ڈومیسٹک کرکٹ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی۔ نوجوانوں کرکٹروں کیلئے تمام گرائونڈ بند کردی گئی ہیں۔ گرائونڈ قبرستان کا منظر پیش کر رہی ہے اور کوئی نیٹ پریکٹس نہیں ہو رہی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہباز کرکٹ کلب کے صدر لالہ طاہر اور نیشنل کرکٹ کلب فاروق آباد کے صدر اعجاز احمد کے ہمراہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری صرف اپنے کلبوں کے لڑکوں کو سٹیڈیم میں پریکٹس کروا رہے ہیں جبکہ دوسرے کلبوں کے لڑکوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے تین سال سے انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ بھی نہیں ہو رہا۔