گرین شرٹس زمبابوے کے خلاف گراؤنڈ میں اتریں گے

گرین شرٹس زمبابوے کے خلاف گراؤنڈ میں اتریں گے

تنازعات میں گھری قومی کرکٹ ٹیم کا زمبابوے کے خلاف میچ کی تیاری کے لیے برسبین میں پریکٹس سیشن کیا۔ کوچ وقار یونس کی زیر نگرانی کھلاڑیوں کی فزیکل ٹریننگ سمیت بیٹنگ اور بولنگ میں موجود خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی۔ اوپنر احمد شہزاد مکمل فٹ ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے بھی مختصر تربیتی کیمپ میں حصہ لیا، منیجمنٹ کے مطابق زمبابوے کے خلاف میچ میں حصہ لیں گے ۔ گروپ بی میں پاکستانی ٹیم کا تیسرا میچ زمبابوے کے خلاف برسبین میں ہونا ہے ۔ کرکٹ کے میگا ایونٹ میں پہلے روایتی حریف بھارت سے اور پھر ویسٹ انڈیز ٹیم سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جبکہ زمبابوے کی ٹیم ورلڈ کپ میں تین میں سے ایک میچ میں فتح حاصل کرچکی ہے