ڈیپارٹمنٹ آف ٹیچر ایجوکیشن سینٹر کا افتتاح

 ڈیپارٹمنٹ آف ٹیچر ایجوکیشن سینٹر کا افتتاح

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر رچرڈ اولسن  نے کہا کہ امریکا حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر ملک میں اساتذہ کی تربیت کا معیار بہتر بنانے اور مستقبل کے اساتذہ کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمارت بہترین تعلیمی ادارے تشکیل دینے کے سلسلے میں پاکستان اور امریکا کے مشترکہ عزم کی  روشن مثال ثابت ہوگی۔ افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو اور کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد قیصر بھی شریک تھے۔