ڈیرن براوو فٹنس مسائل کے باعث رواں ورلڈکپ سے باہر ہو گئے

ڈیرن براوو فٹنس مسائل کے باعث رواں ورلڈکپ سے باہر ہو گئے

سڈنی (سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈین بلے باز ڈیرن براوو فٹنس مسائل کے باعث رواں ورلڈ کپ کے بقیہ میچز سے دستبردار ہو گئے۔ براوو ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہو گئے تھے اور تا حال انجری سے نجات حاصل کرنے میں ناکام رہے، توقع تھی کہ وہ 6 مارچ کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ سے قبل فٹ ہو جائیں گے تاہم وہ ابھی تک رننگ کرنے کے قابل نہیں ہو سکے اور ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور انہیں مکمل فٹ ہونے میں وقت لگے گا اسلئے وہ میگا ایونٹ کے بقیہ میچوں میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کا اعلان رواں ہفتے کے آخر میں کیا جائے گا۔