پاکستان کو ”اب نہیں تو کبھی نہیں“ کے جذبے کے ساتھ کھیلنا ہوگا :رمیز راجہ

 پاکستان کو ”اب نہیں تو کبھی نہیں“ کے جذبے کے ساتھ کھیلنا ہوگا :رمیز راجہ

لاہور(آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2015ءمیں یکم مارچ کو پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والے میچ میں پاکستان کو ”اب نہیں تو کبھی نہیں“ کے جذبے کے ساتھ کھیلنا ہوگا، کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ پچ میں ذرا نمی ہو گی اور زمبابوے کے بلے بازوں کو کھیلنے میں دشواری ہو گی، پچ جیسی مرضی ہو اورآپ کی جیسی مرضی پرفارم ہو آپ کو یہ میچ ہر حال میں جیتنا ہے، جب اس جذبے کے ساتھ کھیلیں گے تو پھر ہار نہیں سکتے، اگر آپ نے ورلڈ کپ میں سکور نہ کیے اور وکٹیں نہ لیں تو میری اور کئی کرکٹ کے پنڈتوں کی نظر میں وہ کھلاڑی ون ڈے کا زبردست پلیئر نہیں ، اس وقت آپ کو محنت کے علاوہ فیلڈنگ اور فٹنس کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے، جب آپ ہارتے ہیں تو پھرآپ کو رگڑا بھی ملتا ہے۔ مجھے یوں لگتا ہے کہ ہم اگر ٹیلنٹ کو شناخت کرلیتے ہیں تو پھر اس کو مزید نکھارنے پر توجہ نہیں دیتے جبکہ دوسرے ممالک اپنی ضرورت کو سامنے رکھتے ہیں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے آگے بڑھنے میں مدد کرتے ہیں۔