ویسٹ انڈیز کیخلاف کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے : ڈویلیئرز

ویسٹ انڈیز کیخلاف کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے : ڈویلیئرز

سڈنی (سپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان ابراہام بنجمن ڈویلیئرز نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔حکمت عملی کے تحت کھیل کو 35سے 40اوورز تک لے جانا تھا اور وکٹیں بچانا تھیں جس میں کامیاب رہے ۔ آخری اوورز میں مار دھاڑ کا پروگرام تھا اور ہم اپنے مقصد میں کامیاب رہے ۔ حریف ٹیم کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا تھا اور یقین تھا کہ اس کا کامیابی سے دفاع کرینگے ۔ حریف کی بھی اپنی سوچ ہوتی مگر اس سے ایک قدم بڑھ کر سوچنا ہی کامیابی ہوتی ہے ۔ کھلاڑیوں نے اچھا کھیلا جس کی بدولت کامیابی ملی ۔ اپنی سنچری کا سوچ کر میدان میں نہیں آیا تھا بلکہ ٹیم کے لئے اچھا سکور کرنے کا سوچا تھا۔ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے شکست کا ذمہ دار باﺅلرز اور بیٹنگ کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ پروٹیزنے انہیں تینوں شعبوں میں آﺅٹ کلاس کر دیا ہے۔ٹارگٹ بہت مشکل تھا مگر ہم نے کئی مواقع ضائع کئے ہیں ۔ہمار ی بیٹنگ کا آغاز اچھا نہیں تھا اور ڈیتھ اوورز میں زیادہ رنز بننے کی وجہ سے ہدف بہت زیادہ ہوگیا۔