ورلڈکپ: آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، بھارت متحدہ عرب امارات آج مدمقابل پاکستان کل زمبابوے کیخلاف کھیلے گا

لاہور (نمائندہ سپورٹس + سپورٹس رپورٹر)11ویں آئی سی سی ورلڈکپ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔ گروپ اے کی ٹےمیں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ایڈن پارک آک لینڈ میں مدمقابل ہوں گی۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6بجے شروع ہوگا۔ دوسرے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں بھارت اور متحدہ عرب امارات واکا گراﺅنڈ پرتھ میں مدمقابل ہوں گی۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 11بجے شروع ہوگاجو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ 11ویں آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں مسلسل شکستوں اور تنازعات سے دوچار پاکستان کرکٹ ٹےم اپنا تیسرا میچ زمبابوے کیخلاف (کل) اتوار کو برسبین میں کھیلے گی۔ گروپ بی کا یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔