نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کی ایک نہ چلنے دی

نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کی ایک نہ چلنے دی

نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نے آسٹریلیا کے سلامی بلے بازوں کو پویلین بجھوا کر کینگروز کی کمر توڑی  جبکہ  ٹرینٹ بولٹ نے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کی دھجیاں بکھیر دیںآسٹریلیا کی  بیٹنگ لائن ایسے لڑکھڑائی کہ سنبھل نہ سکی، پوری کی پوری تینتیس ویں اوور میں پویلین لوٹ گئیسمتھ، میکسویل، کلارک اور فنچ نیوزی لینڈ کے باؤلرز کے سامنے کوئی بھی نہ چل سکا یہ ورلڈ کپ میچز میں پہلے کھیلتے ہوئے  آسٹریلیا کا سب سے کم  سکور ہے