امتحان میں پرچے لیٹ ہونے کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی : را نا مشہود احمد خان

 امتحان میں پرچے لیٹ ہونے کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی : را نا مشہود احمد خان

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہودکا کہنا تھا کہ کچھ اضلاع میں پانچویں جماعت کے پرچے تاخیر سے پہنچنے تھے سیکریسی کی وجہ سے یہاں پرچہ ایک دن کی تاخیر سےکروانے کا کہا گیا تھارانا مشہود کا کہنا تھا کہ پرچے امتحانی سنٹرز پر پہنچنے میں تاخیر کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،جس میں سیکریٹری سمیت اہم عہدیدار  شامل ہوں گے کمیٹی کے نتائج کے مطابق ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا