سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے: شکیب الحسن

سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے: شکیب الحسن

نیلسن (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شکیب الحسن نے کہا ہے کہ سری لنکا کے ہاتھوں 92 رنز کے شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، گھبرانے کی ضرورت نہیں، سکاٹ لینڈ کو زیر کر کے میگا ایونٹ میں جاندار کم بیک کریں گے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم پول اے میں اپنا چوتھا میچ 5 مارچ کو سکاٹ لینڈ کے خلاف نیلسن میں کھیلے گئی۔ سری لنکا کے ہاتھوں شکست ویک اپ کال ہے، کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ اسے مثبت لیں اور تمام تر توجہ اگلے میچوں میں فتوحات پر مرکوز کریں۔ بلاشبہ شکست پر مایوسی ہوئی، ہم اچھا کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے جو شکست کا باعث بنی۔