زمبابوے کیخلاف یونس کی جگہ راحت کے کھیلنے کا امکان‘ احمد شہزاد کے ان فٹ ہونے کا بھانڈا پھوٹ گیا

زمبابوے کیخلاف یونس کی جگہ راحت کے کھیلنے کا امکان‘ احمد شہزاد کے ان فٹ ہونے کا بھانڈا پھوٹ گیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) ورلڈ کپ میں زمبابوے کیخلاف میچ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم نے برسبین کے وولن گابا سٹیڈیم میں پریکٹس کی،زمبابوے نے بھی بڑے میچ کیلئے کمرکس لی۔تین روزتک برسبین کی ایلن بارڈرفیلڈ پرپریکٹس کے بعد قومی ٹیم نے وولن گابا سٹیڈیم پرٹریننگ سیشن کیا۔ جمعہ کی نمازکی وجہ سے ٹریننگ سیشن دوگھنٹے پرمحیط رہا، کھلاڑیوں کوصرف فیلڈنگ اورنیٹ پریکٹس کرائی گئی۔کوچز نے باﺅلنگ ‘بیٹنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی ۔فزیکل فٹنس پر پر بھی توجہ دی ۔، قومی ٹیم وولن گابا میں آج دوپہرکے سیشن میں پریکٹس کریگی۔ اس موقع پرکپتان مصباح الحق پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق کل زمبابوے کیخلاف میچ میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔سینئر بلے باز یونس خان کو ڈراپ کیا جائے گا، بائیں ہاتھ سے باﺅلنگ کرانے والے فاسٹ باﺅلر راحت علی کو کھلایا جاسکتا ہے۔اوپنر احمد شہزاد کی ایم آر آئی رپورٹ نے ان کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے ۔قومی کرکٹر نے پریکٹس سیشن کے دوران پاﺅں زخمی ہونے کی شکایت کی تھی جس پر انہیں پریکٹس سیشن سے واپس ہوٹل بھجوا دیا گیا۔اس کے بعد قومی ٹیم کی مینجمنٹ کی ہدایت پر ان کی ایم آر آئی کرائی گئی جس میں انجری نہ ہونے کی تصدیق ہوگئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ احمد شہزاد ٹیسٹ کے دوران ہر بار مختلف انداز میں لنگڑاتے رہے جس سے ان کی انجری جھوٹی ہونے کی تصدیق ہوگئی ۔ احمد شہزاد اور دیگر کئی کھلاڑی فزیو تھراپسٹ کی سخت ٹریننگ سے ناخوش تھے جس کی انہوں نے مینجمنٹ سے شکایت کی تھی ۔ احمد شہزاد ، شاہد آفریدی اور عمر اکمل کا فزیو تھراپسٹ سے جھگڑا بھی ہوا تھا اور فزیو تھراپسٹ نے ٹیم مینجمنٹ سے ان کے رویئے کی شکایت کی تھی ۔ تاہم ان کے ٹخنے پرسوجن موجود ہے اورڈاکٹرزنے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے، شہزاد درد کم کرنے کیلئے پین کلرانجیکشن لے رہے ہیں، امید ہے وہ میچ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اگراحمد شہزاد میچ کیلئے دستیاب نہ ہوسکے توان کی جگہ سرفرازاحمد ناصرجمشید کے ساتھ اننگزکا آغازکریں گے۔ زمبابوے کی ٹیم بھی بڑے میچ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔زمبابوین کھلاڑیوں نے بھی وولن گابا میں ٹریننگ کی۔کوچ ڈیو واٹمو نے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس ‘باﺅلنگ ‘بیٹنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی ۔کھلاڑی مختلف ورزشیں کرتے ہوئے نظر آئے۔زمبابوے کی ٹیم تین میں سے ایک میچ جیت چکی ہے جبکہ پاکستان کوابتدائی دونوں میچزمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔