ثقلین مشتاق میچ فکس کر تے تھے ، بورڈ حکام داغی ہیں:عبدالقادر

ثقلین مشتاق میچ فکس کر تے تھے ، بورڈ حکام داغی ہیں:عبدالقادر

 لا ہو ر (آئی اےن پی ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے سابق چیئرمین عبدالقادر نے کہا ہے کہ آج پاکستانی کر کٹ بو رڈ میں تعینات تمام عہدے دار داغی ہے،ثقلین مشتاق میچ فکس کر تے تھے۔ انہو ں نے انکشاف کیا کہ ثقلین مشتاق بیکو ں کیلئے میچ فکس کر تے رہے ہیں۔ ایک کمیشن میں وہ بھی رکن تے کمیشن کے رو بر و ایک بکی سلیم پر ویز نے پیش ہو کر کہا کہ و ثقلین مشتاق کو بھاری رقم دیتا تھا اس میں سے و دیگر کھلا ڑیو ں کو ادا ئیگی کر تا تھا۔ بکی سلیم پر ویز کا کہنا تھا کہ وہ اس ضمن میں کعبہ میں جا کر قسم کھا نے کو بھی تیا ر ہے۔ عبدالقا در نے کہا کہ ملک عبدالقیوم کمیشن کی رپورٹ سے وقا ر یو نس کے خلاف بھی بہت کچھ وا ضح ہو تا ہے جبکہ معین خان کی جو اخانہ جانے کی بات تو سامنے بھی آگئی ہے۔ عبدالقادر نے نجم سیٹھی کو بڑا داغی قرار دیتے ہو ئے کہا کہ انہیں قوم کے سامنے بہت ساری باتوں کا جواب دینا ہے۔