پاکستان اور آسٹریلیا میں 5 ون ڈے اور ایک ٹونٹی 20 میچ کے شیڈول کو حتمی شکل دیدی گئی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے اور ایک ٹونٹی ٹونٹی میچ کے شیڈول کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ 5 ایک روز میچوں کی سیریز کے پہلے 3 میچ ابوظہبی میں جبکہ دو میچ دبئی میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا واحد ٹونٹی ٹونٹی میچ بھی دبئی میں ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی کے مطابق پہلا ون ڈے 22 اپریل کو دوسرا 24 جبکہ تیسرا 27 اپریل کو ابوظہبی میں ہوگا اس کے بعد 29 اپریل اور 3 مئی کو دبئی میں دو ون ڈے کھیلے جائیں گے۔ ٹونٹی ٹونٹی میچ 7 مئی کو کھیلا جائیگا۔