نیوزی لینڈ نے بھارت کو دوسرے ٹوئنٹی20 میچ میں 5 وکٹوں سے ہرا دیا

لندن (بی بی سی ڈاٹ کام) ولنگٹن میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے اور آخری بین الاقوامی ٹونٹی ٹونٹی میچ نیوزی لینڈ نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 5 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔ بھارت نے نیوزی لینڈ کو فتح کے لئے 150 رنز کا ہدف دیا۔ نیوزی لینڈ نے اوپنر برینڈن میکلم کی شاندار بلے بازی کی بدولت میچ کی آخری گیند پر حاصل کر لیا۔ میکلم 67 رنز بنا نر ٹاپ سکورر رہے۔ بھارت کی جانب سے عرفان پٹھان نے دو جبکہ ظہیر خان‘ یوراج سنگھ‘ اور ہربھجن سنگھ نے ایک‘ ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹ کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔ مڈل آرڈر بلے باز یوراج سنگھ نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری سکور کی۔