سنٹرل کنٹریکٹ پر تحفظات …9 سینئر کھلاڑیوں نے کنٹریکٹ معاہدہ پر دستخط نہیں

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے یکم جنوری 2009ء سے 27 قومی کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹ دے رکھا ہے۔ 18 کھلاڑیوں نے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں جبکہ 9 سینئر کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے تاحال کنٹریکٹ معاہدہ پر دستخط نہیں کیے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں کپتان یونس خان‘ نائب کپتان مصباح الحق‘ شاہد آفریدی‘ سلمان بٹ‘ کامران اکمل‘ دانش کینریا‘ سہیل تنویر اور افتخار انجم شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 27 کھلاڑیوں کو تین کیٹیگریز میں کنٹریکٹ معاہدہ کی آفر کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ معاہدہ کی بعض شرائط پر تحفظات ہے جس کی وجہ سے وہ معاہدہ پر دستخط نہیں کررہے۔کھلاڑیوں کے اعتراض کی وجہ ٹی وی معاہدوں کو بورڈ کی اجازت سے مشروط کرنا اور کاؤنٹی کھیلنے کے دوران انہیں ماہانہ تنخواہ سے محروم رکھنا ہے۔