بیڈ منٹن کھلاڑی لی چونگ وی کی سزا کم، دوبارہ کھیلنے کی اجازت
کوالالمپور(سپورٹس ڈیسک)بیڈ منٹن عالمی ادارے نے سابق عالمی نمبر ایک لی چونگ وی پر ڈوپنگ کی سزا کم کرکے یکم مئی سے کھیل دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دیدی۔ بیڈمنٹن کے عالمی ادارے نے غیر ممنوعہ ادویات کے استعمال میں پابندی کا سامنا کرنے والے ملائیشیاء کے سابق عالمی نمبر ایک لی چونگ وی کی سزا کم کرکے انھیں یکم مئی سے کھیل دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ بیڈ منٹن ورلڈ فیڈریشن نے کہا ہے کہ لی نے حادثاتی طور پر خوراک میں ممنوعہ ڈرگ کا استعمال کیا۔ یہ جان بوجھ کر ڈوپنگ کا کیس نہیں ہے۔