کھیل کے میدان آباد کرکے مٹھی بھر دہشت گردوں کو شکست دیں گے : رانا مشہود احمد خاں
لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) صوبائی وزیر کھیل و تعلیم نے کہا ہے کہ کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دے کر نہ صرف نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اُجاگر بلکہ شدت پسندی کا خاتمہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ ہمارے کھیل کے میدان آباد ہونگے تو مٹھی بھر دہشت گردوں کو ناکامی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم اے او کالج گراؤنڈ شام نگر میں رانا عبدالرحیم کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کھیلوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔