پی سی بی نے باؤلنگ کوچ کیلئے اظہر محمود پر نظریں جما لیں
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ کے لئے ایک بار پھر سابق آل راونڈر اظہر محمود پر نظریں جما لیں۔ تفصیلات کے مطابق ایسا لگتا کہ پی سی بی کو اظہر محمود کے علاوہ کوئی اور باؤلنگ کوچ پسند نہیں یا بورڈ کوئی نیا کوچ تلاش نہیں کرنا چاہتا۔ شاید اسی لئے اب پھر بورڈ حکام نے اظہر محمود پر نظریں جما لی ہیں۔اظہر محمود ایشیا کپ ٹی ٹونٹی اور ورلڈ ٹی ٹونٹی میں باؤلنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں ۔انگلینڈ میں بھی ون ڈے سیریز اور ٹی ٹونٹی کے لئے انہی کی خدمات حاصل کی گئی ۔ذرائع کے مطابق اظہر محمود سے معاہدے میں کوچنگ کی مدت اور مالی معاملات طے ہونے پر جلد اعلان کر دیا جائے گا۔