واپڈا سپورٹس بورڈ لاہور کالج فار ویمن کی جمناسٹک کھلاڑیوں کو ان ڈور جمنازیم کی سہولت فراہم کریگا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)واپڈا سپورٹس بورڈ، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی کھلاڑیوں کو جمناسٹک میں ٹریننگ کیلئے اِن ڈور جمنازیم کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ واپڈا کی جانب سے یہ سہولت 20 ستمبر سے 5 اکتوبر 2016 ء تک حاصل رہے گی۔ جس دوران لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی جمناسٹک کی کھلاڑی 72 ویں پنجاب گیمز کیلئے واپڈا کے اِن ڈور جمنازیم کی سہولت سے استفادہ کریں گی۔