سڈنی : 17 سالہ آسٹریلوی سرفر شارک کے حملے میں زخمی
سڈنی (سپورٹس ڈیسک) 17 سالہ آسٹریلوی سرفر شارک کے حملے میں زخمی ہو گیا۔ واقعہ بالینا شائر کے معروف ساحل لیگتھوس پر پیش آیا۔ کوپر ایلن کو اس حملے میں ٹانگ پر زخم آئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کوپر سرفرنگ کر رہے تھے کہ اچانک ایک شارک ان پر حملہ آور ہو گئی۔ خوش قسمتی سے وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سرفر کے زخم زیادہ گہرے نہیں۔