پاکستانی سعدی عباس ورلڈکراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ذاتی سفری اخراجات پر آسٹریا پہنچ گئے
لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان کے کراٹے چیمپئن سعدی عباس کراٹے مقابلو ںمیں شرکت کے لئے آسٹریا پہنچ گئے۔ دی نیوز ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق سعدی عباس اپنے سفری اخراجات پر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے آسٹریا گئے ہیں۔ ایشین گولڈ میڈلسٹ قومی کھلاڑی سعدی عباس 67 کے جی کلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔