ڈیمل ایشیا پیسفک پولو ٹورنامنٹ، گارڈ گروپ اور ایکواسٹرائن نے میچ جیت لئے


لاہور (سپورٹس رپورٹر) ڈیمل ایشیا پیسیفک پولو ٹورنامنٹ میں گارڈ گروپ اور ایکواسٹرائن نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ لاہور پولو کلب میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے ابتدائی روز پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد گارڈ گروپ نے ایچ دبلیو کویٹر کو پانچ کے مقابلے میں ساڑھے پانچ گول سے شکست دی۔ مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ برابر رہا تاہم نصف گول کا ہینڈی کیپ ہونے کے باعث گارڈ گروپ نے میچ میں کامیابی حاصل کر لی۔ دوسرے میچ میںایکواسٹرائن نے فاس کو چھ کے مقابلے میں ساڑھے سات گول سے شکست دی۔ ٹورنامنٹ میں آج دوسرا روز ہے۔