پاکستان والی بال ٹیم 30 نومبر کو کویت جائیگی


اسلام آباد (اے پی پی) قومی ٹیم دو دوستانہ والی بال میچوں میں شرکت کیلئے 30 نومبر کو کویت روانہ ہوگی جو کہ سیف گیمز کی تیاری کا حصہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ سال قومی والی بال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنی رینکنگ میں 13 درجے بہتری لائی ہے۔ پاکستان والی بال فیڈریشن حکام کے مطابق رینکنگ میں پاکستانی ٹیم 53 سے 37 نمبر پر آئی۔ حکام کے مطابق دبئی میں ہونے والے الراشد والی بال ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔ حکام کے مطابق قومی ٹیم کی نظر میں اگلے سال بھارت میں ہونے والی ساﺅتھ ایشین گیمز پر مرکوز ہیں۔