لمی کراٹے چیمپئن شپ : جاپان کے مرد کھلاڑیوں اور فرانس کی خواتےن نے گولڈ مےڈلز جےت لئے


پےرس (ثناءنےوز) پیرس میں سینئر کراٹے چیمپئن شپ میں جاپان کے فائٹرز نے میدان مار لیا۔ پیرس میں ہونے والی اکیسویں کراٹے چیمپئن شپ میں مرد اور خواتین فائٹرز کے مقابلے ہوئے۔ مردوں میں جاپان کے کوجی اری موٹو کی ٹیم نے سونے کا تمغہ جیت لیا۔ انہوں نے حریف کھلاڑیوں کے خلاف زبردست جوہر دکھائے۔ خواتین مقابلوں میں میزبان فرانس کی ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ کروشیا کی ایتھیلٹس نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ ترکش کھلاڑی کے برونز میڈل رہا۔