قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کیلئے پی سی بی نے تیاریاں شروع کر دیں

قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کیلئے پی سی بی نے تیاریاں شروع کر دیں


لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے لاہور میں کامیاب انعقاد کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے تیاریاں تیز کر دیں۔ انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے گذشتہ روز پی سی بی کے ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد کی صدارت میں پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کئی ایک فیصلے کئے گئے جس کے مطابق ٹورنامنٹ میں روزانہ قذافی سٹیڈیم، ایل سی سی اے گراﺅنڈ اور لاہور جم خانہ گراﺅنڈ پر دو دو میچ کھیلے جائیں گے جبکہ دونوں سیمی فائنل اور فائنل قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ بہاولپور سٹیگ کی ٹیم پہلی مر تبہ ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی جبکہ سیالکوٹ سٹالینز کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے گرا¶نڈ مینز نے بھی وکٹوں کی تیاریوں اور سٹیڈیم کی تزین و آرائش کے ساتھ ساتھ سٹیڈیم میں نصب فلڈ لائٹس کی چیکنگ اور دوسرا کام بھی شروع کر دیا۔ ایل سی سی اے گراﺅنڈ لاہور اور جمخانہ کر کٹ گراﺅنڈ باغ جناح لاہور میں وکٹوں کی تیاری کا کام آج سے شروع ہو جائے گا۔ ٹورنامنٹ میںملک بھر سے 12ریجنز کی 14ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔