قومی فٹ بال ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی


لاہور (آئی اےن پی) قومی فٹبال ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) حکام کے مطابق فیڈریشن ٹیم کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کےلئے مواقع فراہم کر رہی ہے اور اسی لئے سنگاپور کے بعد ٹیم اب سری لنکا کے خلاف قسمت آزمائی کرے گی۔