قومی جوڈو چیمپئن شپ 10 دسمبر سے شروع ہو گی


لاہور (آئی اےن پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن (پی جے ایف) کے زیراہتمام قومی جوڈو چیمپئن شپ 10 دسمبر سے کراچی میں شروع ہو گی۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر کے تمام صوبوں سمیت ڈیپارٹمنٹس کی ٹاپ ٹیمیں آرمی، واپڈا اور ریلوے ٹائٹل کے حصول کےلئے قسمت آزمائی کریں گی۔