شوکت میموریل کرکٹ کلب نے عامر میموریل کو شکست دیدی


لاہور (سپورٹس رپورٹر) شوکت میموریل کرکٹ کلب نے عامر میموریل کر کٹ کلب کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔ عامر میموریل کر کٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام وکٹوں پر 226 رنز بنائے۔ محمد اشرف 69، کپتان سعیدالحسن 26 اور عامر علی 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شوکت میموریل کی طرف سے دانیال نے چار اور سلطان نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں شوکت میموریل کرکٹ کلب کی ٹیم نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔ حسن 55، طاہر 52 اور عمران 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔