انٹرنیشنل کی نئی ٹیسٹ رینکنگ ‘ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کا بیٹنگ میں پہلا نمبر‘ سعید اجمل باﺅلنگ میں دوسرے درجہ پر آ گئے

انٹرنیشنل کی نئی ٹیسٹ رینکنگ ‘ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کا بیٹنگ میں پہلا نمبر‘ سعید اجمل باﺅلنگ میں دوسرے درجہ پر آ گئے


لاہور+ دبئی (سپورٹس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) آئی سی سی نے ٹیسٹ بیٹنگ کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کی 890 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن ہے۔ سری لنکا کے کمار سنگاکارا ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر چلے گئے۔ ویسٹ انڈیز کے چندرپال پانچویں سے تیسری پوزیشن پر آگئے۔ انگلینڈ کے کیون پیٹرسن 13 ویں سے ساتویں پوزیشن پر آ گئے جبکہ یونس خان کی نویں اور اظہر علی کی دسویں پوزیشن ہے۔ ٹاپ 10 با¶لرز کی درجہ بندی میں ڈیل سٹین کی ٹاپ پوزیشن بدستور برقرار ہے جبکہ سعید اجمل تیسری سے دوسری پوزیشن پر آ گئے۔ پاکستانی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آ گئی جبکہ ٹاپ 10 ون ڈے بلے بازوں میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔