انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ کا اعلان کردیا، ٓاسٹریلین بلے بازمائیکل کلارک بیٹنگ اورجنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین باؤلنگ کے شعبے میں سرفہرست۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ کا اعلان کردیا، ٓاسٹریلین بلے بازمائیکل کلارک بیٹنگ اورجنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین باؤلنگ کے شعبے میں سرفہرست۔

انڑنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ  رینکنگ کے مطابق آسٹریلوی بلےباز مائیکل کلارک آٹھ سو نوے پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔ سری لنکا کےسنگاکارا آٹھ سو اسی پوائنٹس کیساتھ دوسرے اورویسٹ انڈیز کے چندر پال آٹھ سو اناسی پوائنٹس کے تیسرے نمبر پربراجمان ہیں۔ پاکستان کے یونس خان اور اظہرعلی بالترتیب نویں اوردسویں نمبرپرموجود ہیں۔ باؤلنگ کے شعبے میں جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین سرفہرست ہیں۔ جبکہ سعید اجمل ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ ویمان فلینڈرتیسرے نمبرپرموجود ہیں۔ ٹیسٹ ٹیموں میں جنوبی افریقہ ایک سوبیس پوائنٹس کیساتھ پہلے، انگلینڈ تین پوائنٹس کے خسارے کیساتھ دوسرے اور آسٹریلیا ایک سو سولہ پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان ایک سو نوریٹنگ پوائنٹس کیساتھ چوتھی پوزشین پر براجمان ہے۔