انٹرنیشنل جوڈو ایونٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی کو مبارکباد


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان جوڈو فیڈریشن نے گرینڈ پریکس انٹرنیشنل جوڈو ایونٹ میں شاہ حسین شاہ کو پانچویں پوزیشن حاصل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن حکام نے کہا کہ محدود وسائل میں رہ کر ہمارے کھلاڑی نے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ چین میں ہونے والے ایونٹ میں 18 ممالک کے جوڈو کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں سے پاکستان نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔