انٹرریجن انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ کا ساتواں مرحلہ‘ لاہور‘ شالیمار نے کراچی کو شکست دیدی

انٹرریجن انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ کا ساتواں مرحلہ‘ لاہور‘ شالیمار نے کراچی کو شکست دیدی


لاہور (سپورٹس رپورٹر) انٹر ریجن و ڈیپارٹمنٹس انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ کے ساتویں مرحلہ میں لاہور شالیمار، بہاولپور ریجن، ملتان ریجن، اسلام آباد ریجن اور راولپنڈی ریجن کی ٹیموں نے میچز جیت لئے۔ ایل سی سی اے گرا¶نڈ لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور شالیمار نے کراچی ریجن کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ اس میچ میں کراچی ریجن کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 104 کے ٹوٹل پر ڈھیر ہو گئی۔ جواب میں لاہور شالیمار کی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا۔ حیدر سٹیڈیم بہاولپور میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم نے حیدرآباد ریجن کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ تیسرے میچ میں ملتان نے فیصل آباد ریجن کو 149 رنز سے ہرا دیا۔ چوتھے میچ میں اسلام آباد ریجن نے لاہور راوی کی ٹیم کو 4 وکٹوں سے ہرایا۔ پانچویں میچ میں راولپنڈی نے ایبٹ آباد ریجن کے خلاف 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔