ڈونیڈن ٹیسٹ:پاکستان فالو آن سے بچ گیا‘عمر اکمل کی شاندار سنچری

ڈونیڈن (نیٹ نیوز) ڈونیڈن ٹیسٹ میں اکمل برادرز کی شاندار بیٹنگ پاکستان کو فالو آن ہونے سے بچا لیا۔ ڈبیو ٹیسٹ کھیلنے والے عمر اکمل نے 129 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کیوی ٹیم پہلی اننگز میں 429 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ محمد آصف نے 4 عامر گل اور سعید اجمل نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا۔ 82 پر پانچ وکٹ گر جانے کے بعد اکمل برادرز نے پاکستان ٹیم کو مشکل سے نکالا اور چھٹی وکٹ پر عمر اکمل اور کامران اکمل نے 208 رنز کی شراکت قائم کرکے پاکستان کو فالو آن کے خطرے سے بچا لیا۔ کامران اکمل 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں آٹھ وکٹ پر 307 رنز بنا لئے تھے محمد عامر چھ اور محمد آصف بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کو نیوزی لینڈ کی ٹیم کا سکور برابر کرنے کیلئے ابھی مزید 122 رنز درکار ہیں۔